محسن نقوی کو کرکٹ کا زیادہ نہیں پتہ، کوئی ایک عہدہ رکھیں، شاہد آفریدی

کراچی (نیشنل ٹائمز) سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم دھمکیوں کے باوجود کھیلنے گئے،بھارت کو نہیں آنا تو نہ آئے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر مشکل حال میں بھارت جاکر کھیلا ہے۔ اگر بھارت کی نیت نہیں ہوگی تو بھارت بہانے کرتا رہے گا۔ بھارت کو پاکستان نہیں آنا تو نہ آئے۔ایک سوال پر شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ کا کردار باپ کا ہوتا ہے۔ مسئلے کو بڑھائیں مت کم کریں۔ بورڈ اپنے آپ کو بچانے کے لیے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے سامنے نہ کرے۔ ڈسپلن کا مسئلہ پہلے بھی ہوتا تھا اس کو حل کرنا آنا چاہیے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ محسن نقوی کو کرکٹ کا زیادہ معلوم نہیں ہے۔ ان کے پاس پی سی بی اور وزارت داخلہ بھی ہے۔ محسن نقوی کو ایک فیصلہ کرلینا چاہیے۔ ان کے ایڈوائزر اچھے نہیں ہیں۔ ایڈوائزر کے کہنے پر چلیں گے تو کچھ نہیں ہوگا۔ گیری کرسٹن کی ضرورت پاکستان ٹیم کو نہیں گراس روٹ پر ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی تعریف کم کرتا ہوں۔ تمام کھلاڑی میرے لیے برابر ہیں۔ جب کرکٹرز اچھا کھیلتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔ شکست ہوتی ہے تو سب ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ایک یا دو سلیکٹر کو ہٹا کر کچھ نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر