نیٹو کے کئی رکن ممالک کی لبنان میں اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

نیو یارک (نیشنل ٹائمز) امریکا سمیت نیٹو کے کئی رکن ممالک نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ممکنہ طور پر بھرپور جنگ کے پیش نظر فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کو اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے شہر مجدان شمس میں راکٹ حملے میں 12 افراد کے مارے جانے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایرانی ساختہ میزائل تھا جسے حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے فائر کیا تھا تاہم حزب اللہ نے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔بیروت میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں امریکی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لبنان کے سفر پر سختی سے نظر ثانی کریں کیونکہ ملک میں سکیورٹی صورتحال پیچیدہ ہے اور تیزی سے بدل سکتی ہے۔برطانوی دفتر خارجہ نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری تنازع سے منسلک خطرات کی وجہ سے اپنے شہریوں کو لبنا ن کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اسی طرح فرانس، جرمنی، بیلجیئم، نیدرلینڈز، ناروے اور ڈنمارک کے ساتھ ساتھ غیر نیٹو ممالک جیسے آئرلینڈ اور آسٹریلیا نے بھی اپنے اپنے شہریوں کو اسی طرح کا انتباہ جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ گولان کی پہاڑیوں میں ہفتے کو ہونے والے حملے کے جواب میں اسرائیل نے حزب اللہ کو ہر قسم کی جنگ کی دھمکی دی تھی اور اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ حزب اللہ نے یہ حملہ کر کے تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں اور اسرائیل کا ردعمل اس کے مطابق ہو گا۔

دریں اثنا اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کو مزید فوجی کارروائیوں کے وقت اور دائرہ کار کا تعین کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر