دھرنا پاکستان کی تاریخ تبدیل کر دے گا، حافظ نعیم الرحمان

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ دھرنا پورے پاکستان کو جوڑ رہا ہے، متحد کر رہا ہے۔ یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ تبدیل کر دے گا۔ حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم تقسیم ہوں گے تو دشمن طاقتور ہوں گے، پاکستان کے دشمنوں کومنہ کی کھانا پڑے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں تقسیم کرنے والوں کی مراعات میں اضافہ ہو جائے گا۔ طبقہ اشرافیہ نہیں طبقہ بدمعاشیہ پاکستان پر مسلط ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان جاگیرداروں سے آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے اور سڑکوں پر بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔ پاکستان جاگیرداروں سے آزاد ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنا دینے اور سڑکوں پر بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حق کیلئے اٹھنا پڑے گا، اپنا حق چھیننا پڑے گا، مزاحمت کرنا پڑے گی، لڑنا پڑے گا، یہ طویل لڑائی ہے، طویل جدوجہد ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سازش تیار کی گئی تھی، اسلام آباد کوکنٹینرزسے بند کیا گیا، ہم نے سازش کو اپنے کارکنوں کے نظم و ضبط سے شکست دی۔ یہ کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔انہوں نے کہا کہ کارکن ڈی چوک پہنچ رہے تھے، ہم نے کہا یہ پولیس سے لڑائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو رشوت پر مجبور کرتے ہو، یہ رشوت پروموٹ کا نظام ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تنخواہ دار کا سلیب کم کریں، بجلی کی قیمت کم کریں، سب کو 1300 سی سی کی گاڑی پر آنا ہوگا۔ اس نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کا آغاز ہوگا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نوجوانو! ملک سے مایوس نہ ہونا، جانتا ہوں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بند کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مطالبات مانے جانے پر دھرنا ختم ہوگا، تمام مطالبات مانے جانے پر دھرنا ختم ہوگا، نوجوانوں تکلیفیں عارضی ہیں، مایوس ہوجا گے تو ظالم طاقتور ہوجائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ تم چاہتے ہو آئی پی پیز کا دھنداچلتا رہے؟ ہم معیشت کے مسئلے حل کرنا جانتے ہیں۔ ہمیں جماعت کیلئے کچھ نہیں چاہیے۔ نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بہت کچھ چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کے سکولوں کو بیچا جارہا ہے، تم اسکول نہیں چلا سکتے، تم سکول بیچ رہے ہو۔ تعلیم مزید کاروبار بنے گی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب حکومت کے 13 ہزار اسکول بیچنے کی مزاحمت کی جائے گی، بچوں کو ایک نظامِ تعلیم دو، طبقاتی نظام تعلیم قبول نہیں۔انہوںنے کہا کہ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، آٹے چاول اور دودھ پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی راستہ ہے مزاحمت کریں، پرامن مزاحمت سب سے بڑی طاقت ہے۔ نعیم الرحمان نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو مطالبات دے دیے ہیں، ماضی کی طرح مطالبات ٹالنے کی کوشش نہ کریں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر