بلاول بھٹو کا خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم ایجنسی میں ہلاکتوں پر اظہار تشویش

پشاور(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں اٹھانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، فریقین قانون کی پاسداری کریں جب کہ امن و امان کو یقینی بنانا خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ تنازعہ کے دوران راکٹ لانچرز سمیت بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا ہے ۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ قبائلی جھگڑے زمانہ جاہلیت کی یادگار ہیں، پاکستان کو مساوات پر کھڑا ترقی پسند معاشرہ بننا ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں 5 روز سے جاری جھڑپوں کے دوران 35 افراد جاں بحق اور 166 افراد زخمی ہوچکے ہیں جس کے بعد دونوں قبائل کے عمائدین فائر بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر