ہیپاٹائٹس خاموش قتل اور عالمی چیلنج ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے۔ ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر صدر پیغام ہیپاٹائٹس عالمی سطح پر ایک بہت بڑا چیلنج ہے ، کیونکہ اسکی علامات ظاہر نہ ہونے سے اس کے پھیلا وکا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، ہیپاٹائٹس سے عالمی سطح پر ہر سال بڑی تعداد میں اموات واقع ہوتی ہیں، ہیپاٹائٹس سے ہمارے ملک میں صحت عامہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ہمارے صحت کے نظام پر بوجھ پڑتا ہے، صحت عامہ کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر سکریننگ اور بروقت تشخیص کی ضرورت ہے، سکریننگ اور بروقت تشخیص سے پاکستان کے صحت عامہ کے نظام پر بوجھ کم ہوگا۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بروقت اقدامات نہ اٹھانے سے پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، ہمیں عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے، ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کو فروغ دینے، سکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس سے بچا، سکریننگ اور علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی ، ہیپاٹائٹس سے بچا اور اسکے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ، میڈیا ، تعلیمی ادارے ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کو ہیپاٹائٹس کے بارے میں لوگوں کو تعلیم دینا ہوگی ، آئیے! مل کر ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان بنانے کیلئے کام کریں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر