غزہ میں اسرائیلی فوج کا پناہ گزین اسکول پر حملہ، 30سے زائد فلسطینی شہید،100 زخمی

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ میں اسرائیلی فوج کے پناہ گزین اسکول پر حملے کے نتیجے میں 30سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں پناہ گزین اسکول پر حملہ کیا جس میں 30سے زیادہ فلسطینی شہید اور 100سے زائد زخمی ہوئے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح اور شمالی غزہ میں بھی بمباری کی، جس میں کل سے اب تک 80سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔ادھر خان یونس کے مشرقی علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری بمباری میں 170سے زیادہ فلسطینی شہید اور 2لاکھ فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے،اسرائیلی فوج نے خان یونس کا مغربی علاقہ بھی خالی کرنے کا کہہ دیا ہے۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی فوج سے غزہ شہر میں جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر