کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ 5 ہزار ایکڑ فی گھنٹے کی رفتار سے پھیلنے لگی

کیلیفورنیا (نیشنل ٹائمز) شمالی کیلیفورنیا میں آتشزدگی کو امریکا میں جنگلات میں لگنے والی سب سے بڑی آگ قرار دیدیاگیا ہے۔ 24 جولائی کو لگنے والی آگ اب تک ساڑھے 3 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے۔ پارک فائر میں24 گھنٹوں میں آگ کا سائز دوگنا سے بھی زائد بڑھ گیا اور اب تک ساڑھے 3 لاکھ ایکڑ اراضی تک پھیلنے والی آگ پرصرف 10 فیصد تک قابو پایا جاسکا ہے۔ حکام کے مطابق ایک 42 سالہ شخص نے مبینہ طور پر جلتی ہوئی گاڑی کو خشک جھاڑیوں میں دھکیل کر آگ لگائی جسے 25 جولائی کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے بعد زیادہ درجہ حرارت، خشک جھاڑیوں اور تیز ہوا کے باعث آگ پھیلتی چلی گئی۔ حکام نے بتایا کہ پارک فائر سے اب تک 134 اسٹرکچر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 4200 کو خطرہ لاحق ہے اور یہ Chico کے شمال کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آگ Butte سے Tehama کانٹی کی جانب بڑھ رہی ہے اور Butte کانٹی کے مختلف حصوں سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ آگ 5 ہزار ایکڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے پھیل رہی ہے مگر 27 جولائی کو درجہ حرارت میں کمی کے بعد اس پر قابو پانے میں مدد ملی۔ کیلیفورنیا کے علاوہ اوریگن میں لگی ڈرکی فائر 2 لاکھ 88 ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔ اوریگن میں آتشزدگی سے ایک فائر فائٹر کی ہلاکت بھی ہوئی۔ امریکا میں اس وقت 102 مقامات پر جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور زیادہ تر ویسٹ کوسٹ کی ریاستوں کے جنگلات مں آگ لگی ہے۔ امریکی صدر نے اپنی ٹیم کو آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں ہر قسم کے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کینیڈا کے مختلف حصوں میں بھی جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے، خاص طور پر جیسپر نیشنل پارک میں یہ مسئلہ کافی سنگین ہوچکا ہے، جس کے باعث جیسپر شہر میں سیکڑوں عمارات تباہ ہوچکی ہیں۔ البتہ وہاں اب حالات بہتر ہورہے ہیں، بارش اور ٹھنڈے موسم کے باعث جیسپر شہر میں لگی جنگلات کی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر