گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملے میں 10 اسرائیلی ہلاک، 20 زخمی

بیروت (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملے میں 10 اسرائیلی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی اور لبنانی مسلح گروپوں کے درمیان کئی مہینوں سے جاری لڑائی کے دوران یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے جس پر اسرائیل کی جانب سے شدید ردعمل آنے کا امکان ہے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر بچے شامل ہیں جن کی عمریں 10 سے 20 سال کے درمیان ہیں، زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج نیحزب اللہ پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے تاہم لبنانی گروپ نے اسکی تردید کی ہے۔ اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق لبنان سے داغے گئے راکٹ نے مجدل شمس میں فٹ بال گراونڈ کو نشانہ بنایا جہاں بچے فٹبال کھیل رہے تھے۔ یاد رہے کہ یہ حملہ لبنان میں اسرائیلی حملے کے بعد کیا گیا ہے جس میں ہفتے کے روز چار عسکریت پسند مارے گئے تھے، اسرائیلی حملے میں مارے گئے چار جنگجو مختلف مسلح گروپوں کے رکن تھے جن میں سے ایک کا تعلق حزب اللہ سے تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر