ٹرمپ جان لیں نومبر میں ہماری طاقتور مہم کامیاب ہو گی، کملا ہیرس

نیو یارک (نیشنل ٹائمز) امریکا میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ جاری ۔ ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کمزور حریف کہا گیا لیکن ٹرمپ جان لیں کہ نومبر میں ہمارے لوگوں کی طاقتور مہم کامیاب ہو گی ، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب امیدوار کی باتیں عجیب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میرے ریکارڈ میں بدترین جھوٹ بولا، امید ہے وہ اپنی باتوں پر دوبارہ غور کریں گے۔ دوسری جانب ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں امریکا میں حالات سب کے سامنے ہیں ، لیکن چار سال میں سب ٹھیک کیا جائے گا ، مسیحی ووٹ کے لیے باہر نکلیں آپ کو دوبارہ ایسا نہیں کرنا پڑے گا، ملک کو ری پبلکز کی ضرورت ہے جو اسے اپنی بنیادوں کی طرف لے جاسکیں۔ واضح رہے ڈیموکریٹک پارٹی نے کئی مواقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کی سلامتی اور جمہوریت کی بقا و فروغ کے لیے خطرہ قرار دیا ہے،ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے اقتدار کے لیے ملک میں تقسیم و تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر