پاکستان چھوڑنے سمیت زندگی کے کسی بھی فیصلے پر پچھتاوا نہیں، آمنہ شیخ

کراچی (نیشنل ٹائمز) کی معروف اداکارہ و سابقہ سپر ماڈل آمنہ شیخ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کا ہر فیصلہ سمجھداری سے کیا، اسی وجہ سے انہیں کسی بھی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران آمنہ شیخ نے اپنے شوبز کیریئر سمیت اپنی نجی زندگی اور پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کے بارے میں کھل کر بات کی۔آمنہ شیخ نے کہا کہ ماڈلنگ اور اداکاری میں بہت فرق ہوتا ہے، ماڈلنگ کے لیے خواتین میں گلیمرس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے بعض خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اداکاری میں گلیمر کی ضرورت نہیں، اسی وجہ سے ماڈلنگ کے مقابلے میں اداکاری کی دنیا میں کیریئر بنانا آسان ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اداکاری اور ماڈلنگ کا فرق سمجھتے ہوئے اپنے دونوں کیریئر کو ایک ساتھ آگے بڑھایا تھا، اسی وجہ سے مجھے زیادہ مشکلات پیش نہیں آئیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد اس کی پرورش کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔آمنہ شیخ نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں اور ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں، میں نے بھی اپنے کیریئر پر بیٹی کی پرورش کو ترجیح دی تھی۔آمنہ شیخ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے نئی زندگی شروع کرنے اور دوبارہ خاندان بنانے کا فیصلہ کیا، یہی وجہ ہے کہ مجھے اپنے کسی بھی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر