مستقبل میں پاکستان عالمی طاقتوں میں شامل ہوگا، وزیراعظم ہنگری کی پیشگوئی

بخارسٹ(نیشنل ٹائمز) ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن نے پیشگوئی کی ہے کہ مستقبل میں پاکستان عالمی طاقتوں میں شامل ہوگا۔رومانیہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ہنگری نے کہا کہ عالمی نظام تبدیلی کی طرف جا رہا ہے، جو ایشیا سے شروع ہونے والا عمل ہے، مستقبل میں عالمی طاقت مغرب سے مشرق اور روس کی طرف منتقل ہوجائے گی، اگلی کئی دہائیوں شاید صدیوں میں ایشیا دنیا کا غالب مرکز ہوگا۔وزیراعظم اوربن نے کہا کہ چین، بھارت، پاکستان، انڈونیشیا دنیا کی بڑی عالمی طاقتیں ہوں گی، سابقہ عالمی نظام کی تبدیلی بھی 500 برسوں پر محیط رہی ہے، مغرب کی توقعات کے برعکس اب ہر کوئی روس کی حمایت کر رہا ہے، چین، شمالی کوریا کے ساتھ اب ایران، بھارت کے بھی روس سے اچھے تعلقات ہیں، نیٹو کا رکن ہونے کے باوجود ترکیہ بھی روس کے ساتھ ہے۔ہنگری کے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم دنیا بھی اب روس کو دشمن کے بجائے اتحادی سمجھتی ہے، آج دنیا کا بڑا مسئلہ مغرب کی کمزوری، ٹوٹ پھوٹ ہے، جو مغربی میڈیا نہیں بتاتا، مغربی میڈیا کا دنیا کا بڑا خطرہ روس اور اس سے لاحق خطرات کو قرار دینا غلطی ہے۔وزیراعظم اوربن نے مزید کہا کہ روس کی قیادت اپنے ملک کے مفاد میں منطقی لحاظ سے چلتی ہے، مغرب کا رویہ حقیقی اور حالات کو سنبھالنے والا نہیں ہے، اب وقت امن کی سیاست کا ہے، یوکرینیوں کو بھی یہ بات سمجھ آگئی ہے، یورپ کو بھی اب ہوش سے کام لینے کی ضروت ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپ نے امریکا میں ٹرمپ کے آنے سے پہلے امن پالیسی نہیں اپنائی تو بعد میں ساری ذمہ داری یورپ پر ہی ہوگی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر