تائیوان اور فلپائن کے بعد طاقتور سمندری طوفان چین سے ٹکرا گیا

فوجیان (نیشنل ٹائمز) تائیوان اور فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان گیمی چین کے صوبے فوجیان کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے،چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں رہنے والے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو طوفان کے خدشے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،سمندری طوفان گیمی کی وجہ سے تائیوان اور فلپائن میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کم از کم 21افراد ہلاک ہو گئے تھے،چین نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شام طوفان کے اپنے ساحلوں کی طرف بڑھنے کے ساتھ ہی وارننگ جاری کر دی ہے،چین کے صدر شی جن پنگ نے کمیونسٹ پارٹی کی اعلی قیادت کے ساتھ سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے منصوبوں پر ایک اجلاس کی صدارت کی،چینی صوبے فوجیان میں ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ شمالی چین میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب آ سکتا ہے،دریں اثنا، ریاستی سیلاب کنٹرول اور خشک سالی ریلیف ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے،طاقتور سمندری طوفان گیمی گزشتہ سال سے آنے والے طوفان ڈوکسوری جیسا ہی راستہ اختیار کر رہا ہے جس کی وجہ سے شمالی چین میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا تھا تاہم ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس کا راستہ تبدیل ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر