حماس کے ہاتھوں گرفتار اسرائیلی کمانڈوز سمیت 5مغویوں کی لاشیں برآمد

یروشلم (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک کارروائی کے دوران 7اکتوبر کو حماس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 4 اسرائیلی کمانڈوز سمیت 5مغوریوں کی لاشیں برآمد کرلیں،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کی سرنگ سے 5لاشیں برآمد کرلیں، جن میں اسکول ٹیچر مایا گورین، فوجی سارجنٹ میجر روید آریہ کیٹز، ماسٹر سرجنٹ اورین گولڈین، اسٹاف سرجنٹ ٹومر آہیماس اور سرجنٹ کیریل بروڈسکی شامل ہیں،اسرائیل فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ سرنگ ایک ایسے علاقے میں تھی جہاں پہلے انسانی بنیاد پر امدادی زون کے لیے جگہ مختص کی گئی تھی،بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعین ہوا کہ اسکول ٹیچر مایا گورین کو دوران حراست قتل کیا گیا تھا جبکہ فوجیوں کو 7اکتوبر کو مزاحمت میں مارا گیا اور پھر ان کی لاشیں قبضے میں لی گئی تھیں،اسرائیلی فوج کے اس اعلان کے بعد حماس کی حراست میں موجود 251افراد میں 111تاحال غزہ میں موجود ہیں، جن میں سے 39فوجی بھی شامل ہیں، جن کو مردہ تصور کیا گیا ہے،اسرائیلی ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف)اور اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ خان یونس میں ایک کارروائی کے دوران کمانڈوز کی لاشیں ملی ہیں،انہوں نے کہا کہ آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے زیر حراست افراد کی محفوظ رہائی کے مقصد کے لیے تمام انٹیلی جینس اور آپریشنل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر