دہشت گردوں کوتحریک انصاف واپس لے کرآئی، عطا تارڑ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کوتحریک انصاف واپس لیکرآئی ، جماعت اسلامی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ وہ لیاقت باغ میں مہنگائی کے خلاف جلسہ کر کے پروگرام ختم کردیں گے تاہم حکومت اب بھی بات چیت کیلئے تیار ہے،تین رکنی کمیٹی جماعت اسلامی کیساتھ مذاکرات کرے گی ، ڈی چوک میں احتجاج کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وفاقی وز یر برائے امور کشمیر ا نجنئیر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا آج وزیراعلی خیبرپختونخوا نے جلسے سے بڑا پرجوش خطاب کیا، علی امین گنڈا پورنے میٹنگ میں تعاون کا یقین دلایا، ہم ان کی مجبوری سمجھتے ہیں انہوں نے اڈیالہ بھی جواب دینا ہوتا ہے، ایک طرف کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، دوسری طرف کہتے ہیں کسی کی اجارہ اداری قائم نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کوتحریک انصاف واپس لے کر آئی، بٹگرام میں درختوں کے کاٹنے کا بہت بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے، ٹمبرمافیا وہاں آپریٹ کررہا ہے، ٹمبرمافیا میں علی امین گنڈا پورکا اپنا ایک وزیرملوث ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا بتائیں کہ ٹمبرمافیا کیخلاف کیا اقدامات کیے؟۔ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کولیاقت باغ میں جلسے،دھرنے کی اجازت دی گئی تھی، انتظامیہ کے ساتھ تمام معاملات طے کئیگئے تھے، اسلام آباد میں آئے روزکوئی نا کوئی گروپ ٹریفک جام کردیتا ہے، ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لیاقت باغ کے بعد اسلام آباد کی طرف پیش قدمی سمجھ نہیں آتی، حافظ نعیم الرحمان سے گزارش ہے، حکومت مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کوتیارہے، جماعت اسلامی بیٹھ کرمذاکرات کرے، اکنامک ریفارمزایجنڈے کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، بجلی کے بلوں کی مد میں50ارب روپے کی سبڈی دی گئی ہے، بجلی کی سبسڈی سب لوگوں کیلیے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے، وزیراعظم بیس، بیس گھنٹے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے، جب ہم نے اقتدارسنبھالا تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے کھڑا تھا، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے لیٹر لکھے جا رہے تھے۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آج اللہ کا شکرہے روپے کی قدرمستحکم ہورہی ہے،پچھلے سال کی نسبت مہنگائی کم ہورہی ہے، دوست ممالک کیساتھ ہمارے روابط بڑھے ہیں، آئی ایم ایف سے بڑی مشکل س یمعاہدہ طے ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگیوں کومشکلات میں نہیں ڈالنا چاہیے، مزاحمت کی سیاست سے ہٹ کرجماعت اسلامی بیٹھ کربات کرے، طارق فضل چودھری، امیرمقام اورمیں جماعت اسلامی کی بات کوسنیں گے، تین رکنی کمیٹی جماعت اسلامی کیساتھ مذاکرات کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کیساتھ اچھے ماحول میں معاملات کوآگے لے کرچلیں گے، جماعت اسلامی لیاقت باغ میں ہی احتجاج کرے، ملک کی سالمیت کیلیے جماعت اسلامی لیاقت باغ میں پرامن جلسہ کرے، جب بھی جماعت اسلامی عندیہ دے گی حکومت کی تین رکنی ٹیم بات کرے گی، ڈی چوک میں احتجاج کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، کوئی تخریب کارگھس کرامن وامان کونقصان پہنچاسکتا ہے۔ اس موقع پر رہنما ن لیگ امیرمقام کا کہنا تھا کہ جیسے باتیں کی جارہی ہیں پختونخوا میں ویسا کوئی آپریشن نہیں ہورہا، علی امین گنڈا پورنے کہا امریکا سے ملنے والے ڈالر کدھرگئے؟ علی امین گنڈا پور،پرویزخٹک اور محمود خان سے پوچھیں تب وہ وزیراعلی تھے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پوراڈیالہ جیل میں اپنے لیڈرسے پوچھے، امن وامان بہترکرنا وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ذمہ داری ہے،علی امین گنڈا پورتقریرکرکے چلے جاتے ہیں، علی امین گنڈا پورسیاست نہ چمکائیں، ڈالرملنے کی باتیں کرنیوالے اس کی وضاحت بھی کریں۔ امیرمقام کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلیے ریاست کی رٹ قائم کرنا ہوگی، سکیورٹی کے حوالے سے چند لوگ غیرضروری بیان بازی کررہے ہیں، علی امین گنڈا پورکے جلسے کودیکھ کرضروری سمجھا کہ انہیں جواب دوں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر