پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان کو مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ طاقت کا اظہار اور جہالت علاقائی امن کو نقصان پہنچاتی ہے، طاقت کا اظہار اور جہالت پاک بھارت دیرینہ تنازعات، بالخصوص مسئلہ کشمیر کے بنیادی تنازع کے حل کے خلاف ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی رہنمائوں کی بیان بازی بھارت کے اپنے بنیادی حقوق، آزادیوں بالخصوص کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے بھارتی سخت رویے سے توجہ نہیں ہٹا سکتی۔انہوںنے کہا کہ دہشتگردی کیلئے دوسروں کو بدنام کرنے کے بجائے، بھارت کو غیر ملکی علاقوں میں ٹارگٹڈ قتل، تخریب کاری اور دہشتگردی کو منظم کرنے کی اپنی مہم پر غور کرنا چاہئے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کے تحفظ کے اپنے ارادے اور صلاحیت میں پرعزم ہے اور فروری 2019 میں بھارت کی مداخلت کے خلاف سخت ردعمل اس کی مثال ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر