آسٹریلیا نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پرتشدد کرنیوالے اسرائیلی آبادکاروں پرپابندیاں لگا دیں

؎کینبرا (نیشنل ٹائمز) برطانیہ، امریکا ، کینیڈا اور جاپا ن کے بعد آسٹریلیا نے بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد کرنے والے اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں کرنے پر آسٹریلیا نے اسرائیلی نوجوانوں کے گروپ اور 7اسرائیلی آباد کاروں پر مالی و سفری پابندیاں لگادیں،رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ اسرائیلی گروپ فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو بھڑکانے کا ذمہ دار ہے، یہودی آباد کار فلسطینیوں پر حملوں اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہیں،پینی وونگ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں بعض پرتشدد کارروائیوں میں اموات بھی ہوئی ہیں، اسرائیل اپنی آبادکاری کی جاری سرگرمیاں بند کرے،آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھی کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں استحکام اور دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔دریں اثنا جاپان کی کابینہ کے چیف سیکرٹری یوشیماسا ہیاشی نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں کچھ اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں گزشتہ سال اکتوبر سے ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے،اس صورتحال میں جی 7کے رکن ممالک اور دیگر کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپان نے فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 4اسرائیلی یہودی آباد کاروں کے خلاف پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر