وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سپریم کورٹ کے ختم نبوت اور قادیانیت سے متعلقہ فیصلے کو غیرشرعی، غیر آئینی قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے سپریم کورٹ کے ختم نبوت اور قادیانیت سے متعلقہ فیصلے کو غیرشرعی، غیر آئینی قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ زمینی حقائق اور تاریخی پس منظر کے بھی منافی ہے۔ مولانا جالندھری نے کہا کہ اس فیصلے کے حوالے سے ملک کی ممتاز دینی اور سیاسی قیادت اور آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل جاری ہے خاص طور پر تمام مکاتب فکر کی صف اول کی قیادت باہم رابطے میں ہے ان شاءاللہ جلد حتمی موقف کا اعلان کیا جائے گا۔ مولانا جالندھری نے ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء کے نام ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کل جمعہ کے اجتماعات میں اس فیصلے کو موضوع بنائیں، ختم نبوّت اور قادیانیت کے حوالے سےگفتگو کریں اور اس فیصلے کے اثرات و مضمرات سے قوم کو آگاہ کریں۔مولانا جالندھری نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے دین و ایمان اور عقیدے کا معاملہ ہے جس پر طویل دینی،سیاسی اور آئینی جدوجہد کی گئ اس لیے اس حوالے سے کسی قسم کی مہم جوئ ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے عقیدہ ختم نںوت کے تحفظ اور پاکستان میں قادیانیوں کی آئینی حیثیت کے حوالے سے کسی کو اگر کوئ غلط فہمی ہے تو وہ دور کرلی جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر