پاک فوج کے افسر نے کٹھن چوٹی سر کرلی

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے افسر نے کٹھن چوٹی سر کرلی ۔ نجی ٹی وی ’سماء نیوز‘ کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید 11 رکنی بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی ٹیم کے رکن بنے۔ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر حسن جاوید نے 21 جولائی 2024ء کو اپنی بین الااقوامی ٹیم کے ہمراہ 8035 میٹر بلند Gasherbrum II چوٹی کو سر کیا ۔ 2016ء میں لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر حسن جاوید کو قراقرم میں ٹریکنگ کے دوران کوہ پیمائی کا شوق ہوا ۔
لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر حسن جاوید نے 2018ء میں میرشکر، 2020ء میں خوژرگنگ اور 2021ء میں گولڈن پیک جیسی چوٹیوں کو سر کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر حسن جاوید نے 2023ء میں کے ٹو کو سر کرنے کی مہم جوئی شروع کی مگر خراب موسم کے باعث اس مہم کو درمیان میں ملتوی کرنا پڑا۔
لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر حسن جاوید نے 2001ء میں آرمی میڈیکل کور میں کمیشن حاصل کیا ۔ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر حسن جاوید آرمی میڈیکل کالج میں ایک بہترین ایتھلیٹ کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر حسن جاوید نے دوران تعلیم تیراکی، جمناسٹک اور ٹریکنگ میں نمایاں کارکردگی حاصل کی ، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر حسن جاوید نے 2008ء میں سرجری میں اپنی پہلی سپیشلائزیشن مکمل کی ، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر حسن جاوید نے اپنی دوسری سپیشلائزیشن “پلاسٹک اینڈ ریکنسٹریکٹو”میں 2014ء مکمل کی لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر حسن جاوید نے 2015ء میں رائل کالج آف سرجنز (انگلینڈ) کے ساتھ فیلوشپ کی۔

لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر حسن جاوید آج کل سی ایم ایچ راولپنڈی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی تیزی، 100 انڈیکس 7000 پوائنٹ بلند
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر