کملا ہیرس کا صدارتی امیدوار کیلئے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کا دعوی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار نامزد ہونے کیلئے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کا دعوی کر دیا،ایک بیان میں ڈیموکریٹ پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ میرے لئے یہ قابل فخر ہے کہ ڈیموکریٹ کا صدارتی امیدوار نامزد ہونے کیلئے مطلوب حمایت حاصل کر لی، جب میں نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو اسی وقت کہہ دیا تھا کہ نامزدگی جیتوں گی،انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر اور بھی فخر ہے کہ اپنی ریاست کیلیفورنیا کے وفد نے انتخابی مہم کوعروج پر پہنچایا، اب باضابطہ طور پر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کرنے کی منتظر ہوں، صدر جوبائیڈن اور ہر اس شخص کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ میں منتظر ہوں کہ اپنا مقدمہ عوام تک لے جائوں، یہ الیکشن دو نظریات کے درمیان واضح چوائس ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو اس جگہ پر واپس لے جائیں گے جب ہم میں سے کئی کے پاس برابر حقوق نہیں تھے اور مکمل آزادی بھی نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگلے چند مہینوں میں ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں اور ان امور پر بات کروں گی جن کے بارے میں خدشات ہیں، ڈیموکریٹ پارٹی اور قوم کو متحد کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں اور ڈونلڈ ٹرمپ کو نومبر میں ہرانے کا تہیہ کیے ہوئے ہوں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر