دہشتگرد جماعت پر پابندی ہونی چاہیے، جاوید لطیف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عوامی حمایت حاصل کرنے والی جماعت پر نہیں دہشتگرد جماعت پر پابندی ہونی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 70 فیصد یا 5 فیصد حمایت حاصل رکھنے والی جماعت پر بھی پابندی نہیں لگنی چاہیے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کسی بھی دہشتگرد جماعت پر پابندی ہونی چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ 2013 کے الیکشن کو جواز بنا کر 2014 کا دھرنا کیوں اور کس کی ایما پر دیا گیا تھا؟ 2014 کے دھرنے کی ایک وجہ چینی صدر کو روکنے کی کوشش بھی تھی۔جاوید لطیف نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو بھگتا بھی تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے کتنی بار عدالتوں پر حملے کئے کوئی ایف آئی آر ہوئی؟ \ن لیگی رہنما نے کہا کہ بدقسمتی سے مالیاتی ادارے جو معاشی ڈیل کرتے ہیں اختیار ان کے پاس بھی چلا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر