وفاقی کابینہ اجلاس، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور نہیں آیا، عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیرغور نہیں آیا جبکہ بانی پی ٹی آئی، عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا، حکومت نے 126 ممالک کے لیے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی جس کے تحت ان ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر بزنس اور ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، کابینہ نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ کیاہے۔126 ممالک کے لیے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی جس کے تحت ان ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر بزنس اور ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔اعلامیے کے مطابق تیسرے ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لیے ویزا آن آرائیول کی سہولت کے لیے الگ سے سب کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ، گرین اینڈ سسٹین ایبل گروتھ، واٹر ویسٹ مینجمنٹ، اربن گرین ڈویلپمینٹ، متبادل توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری بھی دے دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مظلوم فلسطینی بھائیوں بہنوں اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی ظلم و جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فلسطینیوں کی حمایت اوراسرائیل کی مذمت میں قرارداد منظورکی گئی اوراسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی، عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قانونی کاروائی کے آغاز اور تین سرکردہ رہنماں پر آرٹیکل 6 کے نفاذ کا معاملہ زیر غور نہ لایا جا سکا۔حکومتی ذرائع کے مطابق معاملے پر پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مزید مشاورت کے بعد معاملہ وفاقی کابینہ میں لایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر