بنگلہ دیش میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروسز اگلے ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ

ڈھاکہ (نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیش میں جاری ہنگاموں کے پیش نظر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروسز اگلے ہفتے تک بند رکھنے کافیصلہ کیا گیاہے جبکہ بیشتر شہروں میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے فوج تعینات کی گئی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق بنگلا دیش میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز اگلے ہفتے تک بند رہیں گی، اگلے ہفتے کے شروع میں انٹرنیٹ سروسز بحال ہونے کی توقع ہے، مختصر روٹس پر ٹرین سروس آج (جمعرات ) سے بحال ہوگی، کل جمعہ کو انٹر سٹی ٹرین سروس بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 31 جولائی کو شیڈول پبلک سروس کمیشن کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں، صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ڈھاکا میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا جس دوران ڈنڈے اور مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیار برآمد کیئے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبا کا مجاہدین آزادی کو دیئے گئے نوکریوں کے کوٹے کے خلاف احتجاج ہنگاموں کی شکل اختیار کر گیا تھا جس دوران متعدد سرکاری عمارتیں جلا دی گئیں ، یہ مظاہرے بنگلہ دیش کے 24 شہروں تک پھیل گئے جس میں 180 افراد کے ہلاک ہونے اور 2500 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔بنگلہ دیش میں حالات کی خرابی کے باعث کرفیو نافذ ہے ، انٹرنیٹ سمیت دیگر سروسز بھی معطل ہیں ۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر