کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران طبیعت ناساز، پاک فوج نے غیرملکی کوہ پیمائوں کو ریسکیو کرلیا گیا

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاک فوج نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی چوٹی کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران خراب موسم کے باعث بیمار ہونے والے ہالینڈ، سنگاپور اور ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کوہ پیمائوں کو ریسکیو کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہ پیمائوں کو مہم جوئی کے دوران صحت کی خرابی کے باعث ریسکیو کیا گیا، کوہ پیمائوں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت ریسکیو کر کے ان کی جان بچائی۔ کوہ پیمائوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ موسم کی خرابی کے باعث کے ٹو سر کرنے کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی تھی، پاک فوج کے اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے طبی امداد فراہم کی گئی اور ریسکیو کیا گیا، بروقت کاروائی پر ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یاد رہے کہ 10 جولائی کو دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک کو سر کرنے کی کوشش کے دوران طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی کوہ پیما سلمہ مسعود اور ڈچ کوہ پیما ریمرہینس رچرڈ کو ریسکیو کرنے کے لیے گلگت بلتستان میں پاک فوج نے خصوصی آپریشن کیا تھا اور دونوں کوہ پیمائو ں کو بحفاظت بذریعہ آرمی ہیلی کاپٹر اسکردو منتقل کر دیا گیا تھا۔پاکستانی کوہ پیما سلمہ مسعود ایک روز قبل براڈ پیک چوٹی سر کرنے کے لیے روانہ ہوئی تھیں، مہم کے دوران طبیعت خراب ہونے پر انھوں نے طبی امداد فراہم کیے جانے کی درخواست کی۔ان کے علاوہ ڈچ کوہ پیما کو دوران مہم سانس لینے میں دشواری سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر طبی امداد کی ضرررت پیش آئی، انھوں نے پاک آرمی سے ایکویشن ریکوس کی۔پاک فوج نے انخلا کی درخواست موصول ہونے کے بعد دونوں کوہ پیمائو ں کو فورا بزریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو کرلیا تھا۔دونوں کوہ پیماں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بروقت ریسکیو کیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر