امریکا میں مال بردار ٹرک پراسرار دھماکے میں تباہ؛ ڈرائیور ہلاک

نیو جرسی(نیشنل ٹائمز) امریکا میں سڑک پر دوڑتا ہوا ٹرک گھر کی دیوار سے جا ٹکرایا اور اس میں خوفناک دھماکے کے بعد آگ کے بلند شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرک میں ہونے والا دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔فائر بریگیڈ کے عملے کی آگ بجھانے کی کوشش کے دوران بھی دھماکا ہوگیا جس میں خوش قسمتی سے عملہ محفوظ رہا تاہم ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔نیوجرسی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں دھماکا خیز کیمیکل موجود تھا۔ ٹرک کے ایک دیوار سے ٹکرانے کے بعد دھماکا ہوا اور اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک ہولناک آگ کی لپیٹ میں ہے، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے اور آگ کے شعلے آسمان کو چھو رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر