سیاحت کے اعتبار سے خطرناک ترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی کا نام بھی شامل

لندن (نیشنل ٹائمز) سیاحوں کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی جس میں کراچی کا نام بھی شامل ہے۔ فوربز ایڈوائزر کی ایک نئی تحقیق میں جرائم، طبی سہولیات کے معیار، قدرتی آفات کے خطرات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر شہروں کو 0 سے 100 اسکور دئیے گئے۔دنیا کے جس واحد شہر نے 100 اسکور حاصل کیا وہ وینزویلا کا دارالحکومت کاراکاس ہے جسے سیاحوں کے لیے دنیا میں سب سے خطرناک شہر قرار دیا گیا۔حیران کن طور پر اس تحقیق میں کراچی کو سیاحوں کے لیے دوسرا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا جہاں ذاتی سکیورٹی کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔میانمار کا شہر ینگون تیسرے نمبر پر رہا جبکہ نائیجریا کا شہر لاگوس چوتھے، فلپائنی دارالحکومت منیلا 5 ویں اور بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا چھٹے نمبر پر رہا۔ 60 شہروں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد سنگاپور کو 0 سکور دیا گیا جہاں قدرتی آفات کا خطرہ سب سے کم ہے جبکہ وہاں صحت، جرائم اور دیگر خطرات کا سامنا بھی نہیں ہوتا۔سنگاپور کے بعد ٹوکیو اور ٹورنٹو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر سیاحوں کے لیے محفوظ ترین شہر قرار دیے گئے۔سڈنی (آسٹریلیا )، زیورخ (سوئٹزر لینڈ) ، کوپن ہیگن (ڈنمارک) ، سیئول (جنوبی کوریا) ، اوساکا (جاپان) اور میلبرن اس فہرست میں بالترتیب 4 سے 10 ویں نمبر پر رہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی تیزی، 100 انڈیکس 7000 پوائنٹ بلند
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر