غزہ میں جنگ کی کوریج، اسرائیل میں الجزیرہ نیوز کی بندش میں تیسری مرتبہ45 روز کی توسیع

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے غزہ میں جنگ کی کوریج پر نیوز چینل الجزیرہ کی بندش میں تیسری مرتبہ 45روز کی توسیع کردی،واضح رہے کہ اسرائیل نے مئی میں الجزیرہ کو بند کرنے کی منظوری دی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ میری قیادت میں حکومت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اشتعال انگیز چینل الجزیرہ کو اسرائیل میں بند کر دیا جائے گا۔اسرائیلی حکومت نے الجزیرہ کی اسرائیل میں عربی اور انگریزی میں نشریات بند کرنے اور اس کے دفاتر کو بند حکم دیا تھا۔اسرائیل نے الجزیرہ کے زیر استعمال آلات کو ضبط کرنے اور نیٹ ورک کی ویب سائٹ تک اسرائیل کی رسائی کو محدود کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔الجزیرہ نے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی تھی اور اسے مجرمانہ فعل قرار دیا تھا جو معلومات تک رسائی کی خلاف ورزی کرتا ہے۔نیٹ ورک نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ اقدام دھوکے اور بہتان پر مبنی ہے۔ نیٹ ورک نے اصرار کیا کہ وہ تمام کوششوں کے باوجود اپنا کام جاری رکھے گا جس کا مقصد اس کی کوریج کو روکنا ہے جو اس کے عالمی سامعین کے سامنے فلسطین کی زمینی حقیقت کو پیش کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر