یورپی ملک کروشیا کے نرسنگ ہوم میں مسلح شخص کی فائرنگ، 6افراد ہلاک

زیگرب (نیشنل ٹائمز) یورپی ملک کروشیا کے نرسنگ ہوم میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروشیا کے شہر ڈاروور میں مسلح شخص کی فائرنگ سے نرسنگ ہوم کے ایک ملازم سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 4کی حالت نازک ہے،مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور نرسنگ ہوم میں فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں ایک کیفے سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر رجسٹرڈ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔واضح رہے کہ کروشیا میں ماس شوٹنگ کے واقعات عام نہیں ہیں، پیر کے روز ہونے والا واقعہ 1991میں کروشیا کے آزادی کے اعلان کے بعد ملک میں ہونے والے بدترین واقعات میں سے ایک شمار کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر