نو مئی کے ماسٹر مائنڈ نے بالآخر منصوبہ بندی کا اعتراف گناہ کرلیا، مریم نواز

لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آخرکار 9مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعتراف گناہ کرلیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی جماعت نہیں،انتشاری ٹولہ ہے، ان کا مقصد شرپسندی اور ریاست کو نقصان پہنچانا ہے۔ شواہد اور ثبوتوں کی موجودگی میں کارروائی ہونا قومی مفادات کا تقاضا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ 4 ماہ ٹانگ پر پلستر باندھنے کے ڈرامے کے دوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی، زمان پارک میں پیٹرول بم بنانے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی، زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کوارٹر بنارہا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ یہ کیسا پرامن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے، ایئرفورس کے طیاروں کو آگ لگائی گئی،کور کمانڈرز ہاس جلائے گئے، پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی سازشی گروہ ہے جس نے دوست ممالک کو پاکستان سے دور کیا، سازشی گروہ نے سی پیک اور چین پر بے بنیاد الزامات لگائے، دھرنے سے چین کے صدر کا دورہ نہیں ہونے دیا،2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی،وزیراعظم ہاس پر حملے کیے گئے، پولیس اہلکاروں کے سر پھاڑے،سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے دھوئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر