ٹرمپ پر حملہ: سیکرٹ سروس ڈائریکٹر نے سیکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قاتلانہ حملے کے بعد سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل قانون سازوں کے سامنے گواہی دینے کے لیے پیش ہوگئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق کانگریشنل پینل کی جانب سے ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی سے متعلق کمبرلی شیٹل سے سخت سوالات کیے گئے۔سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے پیشی میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ روکنے میں ہم ناکام ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر کے طور پر میں اپنی اس کوتاہی کی ذمہ دار ہوں۔ خفیہ سروس کا مشن قوم کے رہنماں کی حفاظت کرنا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں سیکرٹ سروس ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے کہا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں اہم ترین آپریشنل ناکامی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمبرلی چیٹل سوال جواب کے دوران پانی پیتی رہیں۔واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ پر حملے میں سیکیورٹی کی ناکامی پر سیکرٹ سروس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ٹرمپ کی مغربی پنسلوانیا ریلی میں شوٹنگ کے بعد کمبرلی چیٹل کو ہاس اوور سائیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ ان کے 29 سالہ سیکرٹ سروس کیریئر میں یہ پہلا موقع ہے کہ وہ امریکی ایوان کے سامنے پیش ہوئی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر