اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔ ۔وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خان یونس کے پناہ گزینوں کو انخلا کی ہدایات کے منٹوں کے اندر اندر ایسا جارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے، نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلا کا موقع بھی نہ دیا گیا، یہ بات واضح ہے کے اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔
وزیراعظم کی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے شدید مذمت



