اسرائیل کے 2 انتہا پسند وزرا پر پابندیوں کا امکان

نیو یارک (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کے 2 انتہا پسند وزرا پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے اکسانے پر اسرائیلی حکومت کے 2 انتہا پسند وزرا پر پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔ وائٹ ہاوس میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کے مغربی کنارے میں پرتشدد عزائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایسی رپورٹ ہیں، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنانے پر امریکی تنبیہ کے باوجود بعض اسرائیلی وزرا یہودی آبادکاروں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر پر کس قسم کی اور کتنی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز پر امریکہ نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر