چمن؛ افغان حکام کا پاکستانیوں کو شناختی کارڈ پر افغانستان داخلے کی اجازت سے انکار

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) چمن میں پاسپورٹ اور ویزا کی شرط ختم ہوتے ہی افغان بارڈر کھل گیا تاہم افغان بارڈر حکام نے پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈ پر افغانستان داخلے کی اجازت سے انکار کر دیا۔ لیویز کے مطابق افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کو اپنی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، پاکستانی اور افغان حکام کے مابین رابطے جاری ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ جب تک مرکزی حکومت اپنی پوزیشن واضع نہیں کرتی بولدک کا سفر موقوف رہے گا۔ لیویز حکام کے مطابق پاکستان تاجر اور افغان شہری بھی تذکرہ پر پاکستان داخل ہونے کے لیے افغان بارڈر پہنچے تھے۔گزشتہ روز چمن شہر میں گزشتہ 10ماہ سے جاری دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا تھا جس کے بعد چمن کے لوگوں کو سفر کے لیے شناختی کارڈ اور افغان تذکرہ استعمال کرنے کی اجازت ملی۔ رہنما پرلت کمیٹی کے مطابق پرلت دھرنا کمیٹی کے گرفتار رہنماوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر