بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ منسوخ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی IMPASS اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام شریک ہوئے۔ نائب وزیراعظم کو سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی IMPASS نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کے اجرا کی سہولت کے بارے میں ایک وسیع بریفنگ دی۔ اجلاس میں بیرون ملک اسائلم کے خواہاں افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے والے 5 جون 2024 کے سرکلر کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ متعلقہ حکام نے نائب وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ 60 دن کے اندر جاری کردیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر