پی ٹی آئی نظریاتی نے آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نظریاتی نے آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کردی۔پی ٹی آئی (نظریاتی) نے آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین اختر اقبال ڈار کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاہدے اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی کا کہنا تھا کہ کیپسٹی چارجز کے نام پر ماہانہ 10ارب غریب عوام کیساتھ ظلم ہے، ہرصارف سے 25 سے 30 روپے فی یونٹ کیپسٹی چارجز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔اختر اقبال ڈار نے بتایا کہ آئی پی پیزمعاہدوں کو فوری طور پر ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی ہے، استدعا ہے کہ چیف جسٹس ہماری رٹ کو فوری سماعت کیلئے مقرر کریں اور کیپسٹی چارجز روکنے کیلئے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاہدے انتہائی بدبودار ہیں، ان معاہدوں نے پاکستانیوں کو کنگال کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 52 فیصد آئی پی پیز میں حکمران طبقہ شیئر ہولڈرز ہیں ، اگر شریف برادران اور زرداری آئی پی پیز میں شیئر ہولڈر نہیں تو وہ سامنے آکر اپنے آپ کو کلیئر کریں اور آئی پی پیز کے معاہدوں کی منسوخی کا اعلان کریں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر