برسلز (نیشنل ٹائمز) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ،عرب میڈیا کے مطابق جوزپ بوریل نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عدالت کی رائے کے لیے مزید حمایت پر زور دیا ہے،انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی مسلسل اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے پیش نظر یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم آئی سی جے کے تمام فیصلوں کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کی تصدیق کریں چاہے یہ فیصلہ کسی بھی موضوع پر ہو۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مزید گہرائی سے تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔آئی سی جے کا فیصلہ کسی کو پابند نہیں کرتا کہ اس پر عمل کیا جائے تاہم یہ ایسے وقت پر آیا ہے جب غزہ میں تباہی اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافے پر تشویش بڑھ رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی خطے میں بھی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔عالمی عدالت کے فیصلے اور یورپی یونین کی حمایت کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سے اسرائیل پر سفارتی دبا ئوبڑھ سکتا ہے۔
یورپی یونین کا عالمی عدالت انصاف کے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم



