چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے شامل نہ ہونے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی: حسن علی

اسلام آباد (نیشل ٹائمز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے حوالے سے خدشات ظاہر کر دیئے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی شرکت سے قطع نظر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا چاہیے، اگر ہم وہاں سیکیورٹی خدشات کے باوجود کھیلنے جا سکتے ہیں تو وہ بھی آ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کو ہٹا کر دیکھیں تو ان کے کھلاڑی بھی پاکستان آکر کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن کھلاڑیوں نے فیصلے اور پالیسیوں کو بھی مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔ حسن علی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی ہو گی، اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے، اس کے نہ آنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی، بھارت کے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی ہیں۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر رہا ہے، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے دورے کی اجازت نہیں دے رہی، اس لئے ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کرایا جائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر