امریکہ کی اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

واشگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی محکمہ خارجہ نے بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں اور حالات کی خرابی کے باعث ٹریول ایڈوائزری کو لیول فور تک بڑھاتے ہوئے شہریوں کو وہاں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں امریکہ نے بنگلہ دیش میں اپنے غیرضروری امریکی سفارتی ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کو رضاکارانہ بنیادوں پر ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے۔محکمہ خارجہ نے کہا کہ شہری بدامنی، جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے بنگلہ دیش کا سفر نہ کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے پورے بنگلہ دیش میں کرفیو کا اعلان کر دیا ہے اور سب کو گھر کے اندر رہنے کا حکم دیا ہے، پولیس کو مزید تقویت دینے کے لیے بنگلہ دیشی فوج کو پورے ملک میں تعینات کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ڈھاکا اور ملک بھر میں ٹیلی مواصلات میں خلل پڑا ہے اور سلامتی کی صورتحال کی وجہ سے معمول کی قونصلر سروسز کی فراہمی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔اس ایڈوائزری سے ایک دن قبل ہی امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ بنگلہ دیش کے سفر پر جانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔بیان میں کہا گیا تھا کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جاری شہری خراب حالات اور بدامنی کے پیش نظر امریکی شہریوں کو بنگلہ دیش کے سفر سے گریز کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ ڈھاکہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں کے ساتھ ساتھ اس وقت پورا بنگلہ دیش مظاہروں اور پرتشدد جھڑپوں کی لپیٹ میں ہے اور اسی وجہ سے امریکا نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ چند روز قبل عدالت کی جانب سے فریڈم فائٹرز (جنہوں نے 1971 کی جنگ آزادی میں حصہ لیا تھا کے بچوں اور پوتوں کا سرکاری نوکریوں میں کوٹہ بحال کیے جانے کے بعد بنگلہ دیش کے بہت سے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر