میں نے تو جمہوریت کیلئے گولی کھائی، خطرہ کیسے ہوسکتا ہوں؟ ڈونلڈ ٹرمپ


مشی گن (نیشنل ٹائمز) امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے تو جمہوریت کیلئے گولی کھائی، اس کیلئے خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں، انہیں تو یہ تک پتہ نہیں کہ ان کا صدارتی امیدوار کون ہے، ایک شخص نے ووٹ لئے مگر وہ اسے امیدوار بنانا نہیں چاہتے، ڈیموکریٹ پارٹی جمہوری جماعت نہیں بلکہ یہ جمہوریت کی دشمن ہے۔ مشی گن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹ پارٹی کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے میں جمہوریت کیلئے خطرہ ہوں، میں نے تو جمہوریت کیلئے گولی کھائی ہے، میں جمہوریت کیلئے خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں؟ جوبائیڈن امریکا کی تاریخ کا ناکام ترین صدر ہے۔ سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حقیقی قیادت ہو تو جوبائیڈن کا پیدا کردہ ہر بحران حل کیا جا سکتا ہے، 4 سال پہلے ہم ایک عظیم قوم تھے، ہم امریکا کو ایک بار پھر عظیم قوم اور پر امن ملک بنائیں گے، اب امریکا کو پہلے سے زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات امریکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں، معلوم نہیں ڈیموکریٹس کا صدارتی امیدوار کون ہوگا لیکن یہ طے ہے کہ جوبائیڈن ماضی کی دھاندلی سی یاد بن جائے گا۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ پراجیکٹ 2025 سے ان کا کوئی تعلق نہیں، نہ وہ اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، یہ ان کے خلاف پراپیگنڈہ ہے۔ علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، یہ ایک غلطی تھی، اگر مجھے بتایا جاتا تو میں پندرہ یا بیس منٹ انتظار کر لیتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص چھت پر چڑھا کیسے؟ اس کے بارے میں پتا کیوں نہیں چلا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر