مخصوص نشستیں، پیپلز پارٹی کا سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں والے معاملے پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سینئر قیادت کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی تھی جس میں طے ہو اکہ پیپلزپارٹی بھی سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے 12 جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کے لئے اپیل دائر کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپیل تیار کرنے کے لئے سینیٹرفاروق نائیک کو ہدایات دی ہیں، غالب امکان یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ اپیل آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ ن پیپلزپارٹی اس اپیل میں سپریم کورٹ سے استدعا کرے گی کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر