یروشلم(نیشنل ٹائمز) یمن کے حوثی فورسز کی جانب سے اسرائیل کے شہر تل ابیب پرطویل فاصلے تک مار کرنے والا ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم دس دیگر زخمی ہوگئے۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق علی الصبح تقریبا 3بجے بڑا ڈرون امریکی سفارت خانے اور ملک کے ثقافتی و مالیاتی مرکز سے سے تقریبا 140 میٹردور بن یہودا اسٹریٹ پر گر کر پھٹ گیا۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون کو روکنے میں فضائی دفاعی نظام کے ناکام ہونے اور سائرن نہ بجائے جانے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی اے ایف (اسرائیل ایئر فورس) نے اسرائیلی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے فضائی گشت میں اضافہ کردیا ہے اور یہ کہ رہائشیوں کے لیے ہوم فرنٹ کمانڈ کی دفاعی ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
تل ابیب پر حوثیوں کے ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک، 10 زخمی



