حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کا ابھی ارادہ ظاہر کیا ہے اس پر آئینی طریقے سے عمل کیا جائیگا: رانا ثنااللہ

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے حکومت نے ابھی ارادہ ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے آئین پر عمل کیا جائیگا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی پارٹی پرپابندی کیلیے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے، جب کابینہ منظوری دے گی توڈکلیئریشن کو 15 دن میں سپریم کورٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور اگر عدالت ڈکلیئریشن سے متفق ہوجائے تواس پارٹی پرپابندی عائد ہوجاتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی اپنے ارادے کو ظاہرکیا ہے، آئین میں دیے گئے طریقے کار کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے، اگر مخصوص نشستیں ہمیں مل سکتی ہیں تو آئینی طور پر کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈ ہاک ججز رکھنے کا باقاعدہ آئین میں ذکر ہے، اگر یہ ٹھیک نہیں تو آئین میں کیوں ہے؟ کسی کے پسند یا ناپسند پر آئینی چیز کو روکا نہیں جاسکتا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ معاشی بدحالی 2018 کے بعد آئی ہے، عمران خان کو لاکر ملک کا بٹھا بٹھایا گیا اور چلتے ملک کو اس صورتحال سے دوچار کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر