غیر ملکی عازمین رواں برس بھی حج ادا نہیں کرسکیں گے، سعودی عرب نے حج پالیسی کا اعلان کر دیا

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے لیے عازمین کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی صرف مقامی افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ وبا کے باعث اس سال صرف 60 ہزار مقامی افراد کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مقیم کورونا ویکسین لگوانے والے صحت مند اور کسی مستقل بیماری میں مبتلا نہ ہونے والے 18 سال سے 65 سال کی عمر کےعازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔ 14 روز قبل ویکسین کا ایک ٹیکہ لگوانے والوں کو بھی حج کی اجازت ہوگی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے لیے عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور اسلامی شریعت بھی انسانی جانوں کے تحفظ سلامتی کا حکم دیتی ہے۔ حج کے دوران بڑی بھیڑ سے عالمی وبا کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر یہ اقدامات اُٹھائے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی صرف دس ہزار عازمین کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس میں 30 فیصد سعودی شہری اور 70 فیصد سعودی عرب میں مقیم غیرملکی شہری شامل تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر