غزہ میں شہریوں کی اموات کی تعداد ناقابل قبول حد تک زیادہ ہیں، امریکا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 2 اعلی اسرائیلی حکام کو بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے محصور غزہ پٹی پر بمباری میں ناقابل قبول حد تک شہریوں کی امواتیں ہوئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں کئی مہلک حملے کیے ہیں جن میں ایک پناہ گزین کیمپ اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام متعدد اسکولوں پر بھی حملہ شامل ہے جہاں عام شہری پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس حملے کے جواب میں حماس نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے مذاکرات سے دستبردار ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس تنازع میں بہت زیادہ عام شہریوں کی اموات کو دیکھ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انٹونی بلنکن نے 2 بااثر اسرائیلی حکام اسٹرٹیجک امور کے وزیر رون ڈرمر اور قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہانیگبی سے ملاقات کی تاکہ غزہ میں ہونے والی شہری امواتوں کے بارے میں ہماری شدید تشویش کا اظہار کیا جا سکے، امواتیں اب بھی ناقابل قبول حد تک زیادہ ہیں۔ حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ ہفتے کو خان یونس کے قریب المواسی کیمپ میں اسرائیلی حملوں میں 90 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا کہ بمباری میں 2 افراد کو نشانہ بنایا گیا، حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد دیف اور ان کے قریبی ساتھی رافع سلامہ فوج کے مطابق مارے گئے۔ حماس کے ایک اہلکار نے اتوار کو کہا کہ محمد دیف ٹھیک ہیں اور براہ راست کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ میتھیو ملر کے مطابق 2 اسرائیلی حکام نے انٹونی بلنکن کو بتایا کہ انہیں ابھی تک محمد دیف کے بارے میں یقین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ بات چیت میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی، غزہ کے لیے انسانی امداد اور جنگ کے بعد کے منصوبوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ میتھیو ملر نے کہا کہ ہم اسرائیل سے براہ راست سنتے رہتے ہیں کہ وہ جنگ بندی تک پہنچنا چاہتے ہیں اور وہ اس تجویز پر کاربند ہیں جو انہوں نے پیش کی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر