امریکی سائنسدانوں نے شوگر سے مکمل نجات دلانے والی دوا تیارکرلی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکہ میں سائنسدانوں نے حیرت انگیز پیشرفت کرتے ہوئے ذیابیطس سے نجات دلانے والی دوا تیار کرلی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق ماونٹ سینائی ہاسپٹل سسٹم اور سٹی آف ہوپ ہاسپٹل کے ماہرین نے ایسی دوا کی تیاری میں کامیابی حاصل کی جو انسولین بنانے والے خلیات کو دوبارہ زندہ کرتی ہے جس سے ذیابیطس سے نجات پانا ممکن ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے محققین کی جانب سے 2015 سے کام کیا جا رہا تھا اور 2023 میں چوہوں پر اس دوا کی آزمائش شروع کی گئی تھی۔تحقیق کے لئے ہارمائن نامی ایک قدرتی جز کو ذیابیطس ٹائپ 2 کو بڑھنے سے روکنے کے لئے استعمال کی جانے والی تھراپی جی ایل پی 1 کے ساتھ ملایا گیا۔اس کے بعد محققین نے انسانی بیٹا خلیات کو ایسے چوہوں پر ٹرانسپلانٹ کیا جن کا مدافعتی نظام نہیں تھا اور وہ ذیابیطس ٹائپ 1 اور 2 کے شکار تھے۔تحقیق میں دریافت ہوا کہ جن چوہوں کا علاج اس دوا سے کیا گیا، وہ ذیابیطس سے نجات پانے میں کامیاب ہوگئے۔درحقیقت ان کے جسم میں انسولین بنانے والے خلیات کی تعداد میں 3 ماہ کے دوران 700 سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔محققین نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب ایسی دوا تیار کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی جس سے انسانی بیٹا خلیات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے توقع پیدا ہوئی ہے کہ اس طریقہ علاج کو ذیابیطس کے کروڑوں مریضوں کے مکمل علاج کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔خیال رہے کہ اس وقت دنیا کی بالغ آبادی کا 10 فیصد سے زیادہ حصہ ذیابیطس سے متاثر ہے۔ ابھی محققین کی جانب سے نئی دوا کے کلینیکل ٹرائل کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا ہے جس میں چوہوں کو شامل کیا گیا۔ابھی انسانوں پر اس دوا کی آزمائش کی جائے گی تاکہ اس کی افادیت اور محفوظ ہونے کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر