واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کے فیصلے پر امریکہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کے بیانات دیکھے ہیں، لگتا ہے یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ یقینا کسی سیاسی جماعت پرپابندی تشویش کی بات ہے۔انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے احترام سمیت آئینی، جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، ان میں قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف شامل ہے ، جیسے یہ اندرونی عمل جاری رہے گا، ہم ان فیصلوں کو دیکھیں گے۔
پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کے فیصلے پر امریکہ کا اظہار تشویش



