9مئی کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ایک سو تیس سے زائد شواہد موجود ہیں، جے آئی ٹی

لاہور(نیشنل ٹائمز) سانحہ نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ایک سو تیس سے زائد شواہد موجود ہیں ۔ذرائع کے مطابق آئی ٹی کا دعوی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں گرفتاری بغاوت پر اکسانے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ایک سو تیس سے زائد شواہد موجود ہیں ، بغاوت پر اکسانے کے شواہد پر گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق نو مئی کوجلا ئوگھیرا ئو اور پر تشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے قبل کی گئی،دوران تفتیش ایک سو تیس سے زائد شواہد ایسے ملے جن سے پرتشدد احتجاج اور حساس تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسانے پر بانی پی ٹی آئی ملوث پائے گئے ۔جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق تفتیش میں بانی پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ کارکنوں نے ان کی گرفتاری کے بعد کینٹ ایریا میں احتجاج کرنا تھا ان بیانات کی آڈیو اور ویڈیو موجود ہے، نو مئی کے واقعات کی تفتیش کے دوران 154 مشتبہ کالز بھی ٹریس ہوئیں جن میں مقامی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو احتجاج پر اکسایا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر