پاک فوج نے بنوں میں دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، عبدالعلیم خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے بنوں میں سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ وفاقی وزیر نجکاری وسرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے ایکس پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں بھرپور جوابی وار کرتے ہوئے دہشتگردوں کو کونے میں محصور کردیا پاک فوج نیدشمن کے دانت کھٹے کئے، دوبارہ کوئی ایسی مذموم کارروائی نہیں کرے گا۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کو کچلنے اور دشمن کی بیخ کنی کیلئے ہردم تیار ہیں، ملکی سلامتی کو اپنی جانوں سے زیادہ عزیز رکھنے پر بہادر فوج کو قوم کی جانب سے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر نیک ہا ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، پوری قوم پاک فوج کے شہدا اورغازیوں کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ مہارت کے مظاہرے سے قوم اپنے عسکری اداروں پر نازاں ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر