ہونڈا کمپنی کا تھائی لینڈ میں اپنی پیداوار میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ

بنکاک (نیشنل ٹائمز) جاپانی موٹر ساز فرم ‘ہونڈا’، جنوب ایشیائی ملک تھائی لینڈ میں اپنی پیداوار کو 50فیصد سے زیادہ کم کر رہی ہے۔ہونڈا کمپنی تھائی لینڈ میں موجود 2فیکٹریوں میں سے “آیوتھائیا” فیکٹری میں گاڑیوں کی اسمبلنگ 2025کے آخر تک ختم کر دے گی۔اس فیصلے کے ساتھ تھائی لینڈ میں ہونڈا کی پیداوار سالانہ 2لاکھ 70ہزار گاڑیوں سے کم ہو کر ایک لاکھ 20ہزار ہو جائے گی۔مذکورہ فیکٹری کچھ عرصے تک گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس بنائے گی تاہم فرم کی “پارچینبوری ” فیکٹری اسیمبلنگ کا کام جاری رہے گا۔ ہونڈا کمپنی کے منتظمین کو تھائی لینڈ کی داخلی فروخت میں کوئی بہتری دِکھائی نہیں دے رہی۔واضح رہے کہ ہونڈا نے 1992میں تھائی لینڈ میں گاڑیوں کی پیداوار شروع کی تھی تاہم ملکی منڈی میں چینی گاڑیوں کی مانگ نے جاپانی فرموں کی فروخت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر