برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے بھی غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کردیا

لندن (نیشنل ٹائمز) برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے بھی غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی جلد اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ لیمی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے دو ریاستی حل کے لیے ٹھوس اقدمات پر بھی بات کریں گے۔ایک بیان میں برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں اموات اور تباہی ناقابل قبول ہے، اس جنگ کو ہر صورت ختم ہونا چاہیے اور ہنگامی بنیادوں پر سیزفائر ہونا چاہیے۔برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی اسرائیلی وزیراعظم سے 680ٹن برطانوی امداد کے غزہ میں داخل نہ ہونے کے معاملے پر بھی بات کریں گے۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر