ٹرمپ پرحملہ کرنے والے کے گھر سے بم بنانے کا سامان برآمد

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرحملہ کرنے والے کے گھر سے بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔ پینٹاگون نے بیان میں کہ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور تھامس کروکس کا کوئی فوجی بیک گرائونڈ نہیں تھا اور نہ ہی اس نے فوجی تربیت حاصل کی تھی۔ تھامس کروکس کے ریکارڈ کی تمام متعلقہ اداروں سے چھان بین کر لی گئی ہے۔ ٹرمپ کے حملہ آور کے گھر کی تلاشی کے دوران بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔ حملہ آور کی گاڑی میں بھی دھماکاخیز موجود تھا جو ٹرمپ کی ریلی کے مقام سے نزدیک پارک تھی۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی تحقیقات کرنے والے وفاقی تحقیقاتی بیورو(ایف بی آئی)نے کہا ہے کہ ٹرمپ پرحملے کی تحقیقات داخلی دہشت گردی کے طور پر کر رہے ہیں۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق حملہ آورکا کوئی ساتھی نہیں تھا اور اس نے یہ حملہ اکیلے کیا۔ حملے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہیں تاکہ حملے کے مقاصد کا تعین کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر